19 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ سبسیڈیز کو بامقصد بنانے کی پالیسی نہایت کامیاب رہی ہے۔

ابنا: صدر احمدی نژاد نے آج اس قانون کو ایک برس گذرنے کی مناسبت سے منعقدہ سمینار میں کہا کہ اس نظریے پر دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی عمل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈیز کو بامقصد بنانے کے قانوں پر عمل درآمد کرنے سے بڑے بڑے اقتصادی کام کرنے کے لئے ملت ایران کی توانائي ثابت ہوتي ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے بھی ہماری ان پالیسیوں کی تعریف کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون پر عمل کرنے سے ایرانی معاشرے میں طبقاتی فاصلے کم ہوئے ہیں۔
................ 
/169